Mobile Ka Karobar in URDU – موبائل کا کاروبا ر کیسے شروع کریں

Mobile Ka Karobar in URDU – موبائل کا کاروبا ر کیسے شروع کریں

کیا آپ موبائل شاپ کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا آپ پہلے سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں؟اگر آپ پہلے سے ہی موبائل شاپ کے
مالک ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ

اپنی سیل اور منافع کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں بھرپور تحقیق کے بعد تجزیہ کیا گیا ہے جوآپ کے کاروبار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آپ کے کسٹمر کا اعتماد جیتنے میں آپ کی مدد
کرے گا۔اس میں ہول سیل ڈیلرز کے رابطہ نمبر بھی دیے گیے ہیں جہاں سے آپ اپنی شاپ

کے لیے سامان خرید سکتے ہیں۔
گزشتہ دو سال سے تھری جی اور فور جی سروسز کی وجہ سے پاکستان میں سیل فون خاص

طور پہ سمارٹ فون یوزرز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
اس موضوع کی تفصیل میں جانے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ آرٹیکل پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ کے سروے کے بعد لکھا گیا ہے،
جس میں آپکو سکھایا جائے گا ک آپ کیسے اپنی موبائل شاپ کے بزنس یں اضافہ کر سکتے ہیں۔
یہ آرٹیکل لکھنے سے پہلے ہم نے مختلف شہروں اور علاقوں سے بہت سے کا میاب موبائل فون ریٹیلرزسے میٹنگز کی اور ان کے تجربے کو
بھی اس میں شامل کیا ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ آپ کس طرح موبا ئل شاپ اور موبائل فون اسسریز ریٹیلر بن سکتے ہیں۔
یہاں ہم موبائل فون بزنس سے متعلق مندرجہ ذیل اہم نکات کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے:

موبائل فون ریٹیلر ہونا کس طرح منافع بخش کاروبار ہے؟

موبائل فون اور اسسریز کے کاروبار میں کیسے کامیاب ہوا جا سکتا ہے؟

کونسی پرودکٹس موبائل شاپ بزنس میں زیادہ منافع بخش ہیں؟

کونسی ایسی پروڈکٹس جن سے منافع کم ہے لیکن ماہرین کی رائے کے مطابق آپکی موبائل شاپ میں ہونی ضروری ہیں؟

پاکستان میں موبائل شاپ بزنس شروع کرنے کیلئے کم از کم کتنی انویسٹمنٹ چاہیے؟

موبائل فون شاپ کیلئے پروڈکٹس کہاں سے خریدی جا سکتی ہیں اور خریداری کے وقت کون سی باتیں ذہن میں رکھنی ضروری ہیں؟

کونسی اضافی سروسز آپ اپنی موبائل شاپ میں مہیا کر سکتے ہیں؟

موبائل شاپ بزنس میں سیلز اور پرافٹ میں اضافے کی تجاویز۔

کسٹمر کو کیسے اعتماد میں لیا جا سکتا ہے اور یقینی اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

ایزی لوڈ میں کتنا پرافٹ ہے؟

پاکستان میں موبائل ریپیرنگ کتنی منافع بخش ہے؟

 

موبائل فون بزنس کس طرح منافع بخش ہے؟

موبائل شاپ بزنس مارکیٹ کے ماہرین سے براہ راست تحقیق کے بعد ہم نے یہ تجزیہ کیا ہے کہ یہ کاروبار کافی منافع بخش ہے۔
سمارٹ فون اور اس سے متعلق اسسریزکی خرید و فروخت میں منافع کی دو اہم وجوہات ہیں،جب آپ کو بزنس لوکیشن اور پراڈکٹس کے بارے میں صحیح معلومات ہوں۔
اب آپ پراڈکٹس خریدنے کے لئے تیار ہیں۔عموماََ موبائل شاپس کے مالکان ستر ہزار سے ایک لاکھ اسی ہزار تک ماہانہ کماتے ہیں۔

ایک لاکھ ماہانہ کافی اچھی آمدن ہوتی ہے لہذا ٓپ لو موبائل شاپ شروع کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل پوائنٹس ذہن میں رکھنے چاہیں:

۔بزنس کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب

موبائل کی خریدو فروخت یا نئی موبائل شاپ شروع کرنے سے پہلے آپ کو لوکل مارکیٹ کا جائزہ ضرور لینا چاہئے تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ اس جگہ آپ کو کتنے گاہک مل سکتے ہیں۔
آپ کے کم از کم پچاس گاہک روزانہ کی بنیاد پر ہونا ضروری ہیں لہذا موبائل شاپ بناتے ہوئے جگہ کے انتخاب میں محتاط رہیں۔

۔پراڈکٹس سلیکشن

لوکل ریکوائرمنٹس کے مطابق پراڈکٹس کا انتخاب کریں۔اس کیلئے اپنی قریبی موبائل مارکیٹ کا جائزہ لیں اور نظر رکھیں وہاں کونسی پراڈکٹس
دستیاب ہیں۔
موبائل فون ایکسسریز کے کاروبار میں کیسے کامیاب ہوا جائے؟
موبائل شاپ کے کاروبار میں کامیاب ہونے کا واحد ذریعہ اپنے گاہک کو ایمانداری سے ڈیل کرنا ہے۔بہت سے شاپ ریٹیلرز کو اس وجہ سے کم سرمائے کے باوجود کامیاب بزنس کرتے دیکھا گیا ہے۔اپنے کسٹمرز کے ساتھ اچھے رویے کی وجہ سے انھوں نے اپنے مقابل کاروباری لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کسٹمر ز کی شکایات کو مد ِنظر رکھنا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔
بعض اوقات کسٹمرز شکایت کرتے ہیں کہ انھیں لوڈ نہیں ملا جو کہ اکژ چھوٹی سی رقم ہوتی ہے،یہاں رقم کے کم یا زیادہ ہونے پر توجہ نا دیں بلکہ
جلد سے جلد کسٹمر کی شکایت دور کرنے کی کوشش کریں۔

موبائل شاپ میں کونسی پراڈکٹس زیادہ پرافٹ ایبل ہیں؟

تمام کاروباری ماہرین ایک کاروباری اصول (80-20)کے بارے میں بتاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ پراڈکٹس زیادہ پرافٹ ایبل نہیں ہوتیں لیکن آپ کے کاروبار کا حصہ ہونا ضروری ہیں۔ہمارے جائزے کے مطابق ایزی پیسہ،
نیو موبائلز،یوزڈ موبائلزاور موبائل ایکسسریز کسی بھی موبائل شاپ میں زیادہ پرافٹ ایبل ہیں۔
لہذا آپ انھیں اپنی بنیادی پراڈکٹس میں شامل کر سکتے ہیں اور پرچیز بجٹ پلان کرتے ہوئے انھیں لازمی مدِنظر رکھیں۔

کونسی تجویز کردہ پراڈکٹس پرافٹ ایبل نہیں لیکن موبائل شاپ میں ہونا ضروری ہیں؟

کامیاب موبائل ریٹیلرز کسٹمرز کو اٹریکٹ کرنے کیلئے ایزی لوڈ،سم کٹر،سکرین کلیننگ ٹول،ایزی پیسہ،موبائل اکاؤنٹ ڈیپازٹ اور سمال سکرین پروٹیکٹرز جو کہ زیادہ پرافٹ ایبل نہیں ہیں تجویز کرتے ہیں۔
کیونکہ تمام ریٹیلرز یہ چیزیں نہیں رکھتے لئے کمپیٹیٹومارکیٹ میں یہ ٹولز رکھنا آپ کیلئے اچھا ثابت ہوگا،یہ آپ کے کسٹمرز بڑھانے میں مددگار ہوگا۔

پاکستان میں موبائل شاپ بزنس کیلئے کم از کم کتنی انویسٹمنٹ درکار ہے؟

اگر آپ صرف موبائل فون ایکسسریز کا کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں اسی ہزار سے ایک لاکھ تک کی انویسٹمنٹ کافی ہو گی۔
لیکن اگر آپ کا پلان تمام سروسز جیسا کہ موبائل فون، ایزی پیسہ،ایزی لوڈ اور موبائل ایکسسریز وغیرہ کے ساتھ شاپ شروع کرنے کا ہے
توآپ کی انویسٹمنٹ کم از کم چار سے پانچ لاکھ تک ہونی چاہئے۔

موبائل فون شاپ کیلئے پروڈکٹس کہاں سے خریدی جا سکتی ہیں اور خریداری کے وقت کون سی باتیں ذہن میں رکھنی ضروری ہیں؟

آغاز میں اخراجات اور انویسٹمنٹ کو ترتیب دینے کے بعد جو سب سے بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ پراڈکٹس کہاں سے خریدی جائیں؟کیونکہ آپ ہول سیل ریٹس اور مختلف پراڈکٹس کی قیمتوں سے واقف نہیں ہوتے۔

اس صورت پہلی خریداری کرتے ہوئے بہت مشکل ہوتی ہے۔لیکن میں آن لائن راجہ بازار کا شکر گزار ہوں یہ پہلے آن لائن ہول سیل ڈیلرز ہیں جنہوں نے سٹارٹ اپ بزنس میں اس مشکل کو حل کیا ہے

بہت سے ریٹیلرز ذاتی طور پر یہ ویب سائٹ تجویز کرتے ہیں۔یہ پاکستان میں آن لائن موبائل فون ایکسسریز کی ہول سیل شاپنگ بہترین ہول سیل ریٹس پر مہیا کرتے ہیں۔آپ کو آپ کا آرڈر دکان پہ ڈیلیور کیا جائے گا۔دوسری طرف آ پ اپنے لوکل ہول سیل ڈیلر کے پاس بھی جا سکتے ہیں لیکن پراڈکٹس کی خریداری میں بہت محتاط رہیں۔

موبائل اسیسریز کے ہول سیل ریٹس جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

کونسی اضافی سروسز آپ اپنی موبائل شاپ پر مہیا کر سکتے ہیں؟

کچھ اضافی سروسز اور پراڈکٹس بھی ہیں جو آ پ اپنی شاپ میں رکھ سکتے ہیں۔جیسا کہ موبائل ریپیئرنگ،سمارٹ فونزاور فیچر فونز کے لئے سافٹ وئیر اور فرم وئیر سولوشن۔۔۔۔۔۔؟

موبائل شاپ بزنس میں سیلز اور پرافٹ میں اضافے کی تجاویز۔

یہاں موبائل شاپ بزنس کو بڑھانے کیلئے کچھ مخصوص ٹپس آپ کو بتاتے چلیں۔یاد رکھیں کسٹمر کو سیٹسفیکشن چاہئے آپ کی ساری توجہ کسٹمر کو مطمئن کرنے پر ہونی چاہئے۔
لہذا سوال یہ ہے کہ کسٹمر کو مطمئن کیسے کیا جائے؟تو اس کیلئے یہاں ٹپس اور اقدام ہیں جن سے آپ کسٹمر کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کر سکتے ہیں۔

فرض کریں کوئی کسٹمر آپ کے پاس آپکی پراڈکٹ کی شکایت لاتا ہے کہ یہ خراب ہے تو اسے یہ نہ بتائیں کے یہ پراڈکٹ پہلے سے خراب نہیں تھی۔کسٹمر کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں اورمان لیں کہ پراڈکٹ پہلے سے خراب تھی اور کسٹمر کو اطمنان دلائیں کہ اس کے تجربے اور مشاہدے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

سب سے پہلے کسٹمر کی بات کو دھیان سے سنیں جو وہ پراڈکٹ کے حوالے سے اپنے برے تجربے کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہے۔
جب آپ اسکی شکایت سنیں گے اسے اچھا محسوس ہو گا۔
وہ سمجھے گا آ پ نے اسکی شکایت دھیان سے سنی ہے اور اسے حل بھی کریں گے۔اب آگے بڑھیں اور کسٹمر کو مختلف پراڈکٹس دکھائیں جو قیمت میں تھوڑی زیادہ ہوں لیکن اس کیلئے اچھا تجربہ ثابت ہو۔
یہاں کسٹمر آپ کی بات دھیان سے سنے گا اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پراڈکٹ واقعی اچھی کوالٹی کی ہو۔

موبائل شاپ بزنس میں بہت سی الیکٹرانک پراڈکٹس ہوتی ہیں جن میں خراب ہونے کے چانسسز زیادہ ہوتے ہیں۔دوسری ٹپ آپکی سیل بڑھانے کی یہ ہے کہ آپ پراڈکٹس کی کر اس سیلنگ کریں۔
لیکن بہت محتاط رہیں کسٹمر کو محسوس نہ ہونے دیں کہ اضافی پراڈکٹ بیچ رہیں ہیں۔آپکی پراڈکٹ پریزینٹیشن اور گفتگو نیچرل انداز میں ہونی چاہئے۔موبائل شاپ بزنس میں کراس سیلنگ بہت آسان ہے۔

مثال کے طور پہ اگر آپ کا کسٹمر سیل فون چارجر کی تلاش میں ہے تو آپ اسے اس کے فون ماڈل سے متعلقہ ہینڈزفری آفر کر سکتے ہیں،اسے کراس سیلنگ کہتے ہیں۔
یہ موبائل شاپ بزنس ٹپس آپ کو آپکی توقع سے زیادہ فائدہ دیں گی بس ضرورت اس بات کی ہے آپ یہ ٹپس صحیح وقت اور صحیح کسٹمر پر اپلائی کریں۔

ایزی لوڈ میں کتنا پرافٹ ہے؟

ایزی لوڈپرافٹ پرسینٹیج میں کیلکولیٹ کی جاتا ہے۔ایزی لوڈ ریٹیلر پرافٹ اوسطاََ 2.5 فیصد دسے3 فیصد تک ہوتا ہے۔موبائل شاپ بزنس میں ایزی لوڈ پرافٹ ریٹیلر کا کمیشن ہوتا ہے۔لہذا یہاں ہم مختلف کمپنیز کے ریٹیلر ز کمیشن بریک ڈاؤن کریں گے۔

ٹیلی نار ایزی لوڈ ریٹیلر کمیشن
ٹیلی نار پاکستان اپنے ایزی لوڈ ریٹیلرز کو 2.5%  فیصد ایزی لوڈکمیشن دیتا ہے۔

جاز لوڈ ریٹیلر کمیشن
جاز موبی لنک پاکستان اپنے ریٹیلرز کو  2.6%  فیصد کمیشن دیتا ہے۔

یو فون ایزی لوڈ ریٹیلر کمیشن
یوفون اپنے ریٹیلر زکو ۔2.5%  فیصدایزی لوڈ کمیشن دیتا ہے۔

زونگ ریٹیلر ایزی لوڈ کمیشن
زونگ اپنے ریٹیلرز کو 2.8%  فیصد کمیشن دیتا ہے۔

پاکستان میں موبائل ریپیرنگ کتنی منافع بخش ہے؟

جیسا کہ ہر روز نئے سمارٹ فونز موبائل مارکیٹ میں آ رہے ہیں لہذا انکی سروس اور ریپئرنگ کی بھی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ان دنوں سیل فون ریپئرنگ بہت آسان ہے۔بہت سے ادارے سیل فون ہارڈ وئیر ریپئرنگ اور سافٹ ویئر یا فرم ویئر کی انسٹالیشن اور اپ ڈیٹس کے بارے میں بہترین ٹریننگ دے رہے ہیں۔

یہ واقعی بہت پرافٹ ایبل کاروبار ہے موبائل فونز میں بہت چھٹی سی خرابی عام طور پہ ہو جاتی ہے جیسا کہموبائل فون مائک،سپیکر اور رنگرکی خرابی بہت معمولی سی خرابیاں ہیں۔
یہ پارٹس بہت معمولی قیمت پر مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں۔

جیسے سادا یونیورسل مائک کی مارکیٹ میں پانچ روپے ہے لیکن موبائل ٹیکنیشن آپ سے 150 سے350 تک وصول کرے گا۔ریٹ موبائل فون کے ماڈل اور مینوفیکچرر کے حساب سے ہو گا۔

لہذا موبائل فون ریپئرنگ اور سروسنگ بزنس میں بہت اچھا پرافٹ ہے۔آپ اپنی سیل فون شاپ پہ کوئی کوالیفائیڈموبائل ریپئر ٹیکنیشن بھی ہائر کر سکتے ہیں۔
اگر آپ سیل فونز کے کامن سپیئر پارٹس کے ریٹس جاننا چاہتے ہیں تو دکان 24۔پی کے وزٹ کریں۔اس کے علاوہ آپ سپیئر پارٹس آن لائن آرڈر کر کے اپنی دکان پہ وصول کر سکتے ہیں۔

مزیدمشورے کیلئے درج ذیل موبائل بزنس ماہرین سے رابطہ کریں

ہم مسٹر بابر نعیم جو کہ ریٹیل آؤٹ لیٹ چلا رہے ہیں اور مسٹر وقاص نعیم جو کہ آن لائن ہول سیل بزنس کرتے ہیں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمیں اپنے رابطہ نمبرز دیئے اور انہیں ویب سائٹ پر پبلش کرنے کی اجازت دی۔
آپ ان سے رابطہ کر کے موبائل شاپ بزنس کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔ریٹیل بزنس کیلئے مسٹر بابر نعیم سے رابطہ کریں اور ہول سیل پرچیز سے متعلق مشورے کیلئے وقاص نعیم سی آر ایم آن لائن راجہ بازار سے رابطہ کریں۔
بابر نعیم:03445599660
وقاص نعیم:03412222333

اگرآپ کو موبائل شاپ بزنس کے متعلق قیمتی معلومات مہیا کرنے کی ہماری یہ کاوش پسند آئی ہے تو پلیز یہ آرٹیکل اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور دیگر

سوشل میڈیا پر ضرور شیئر کریں۔

See also  Facebook New Feature Facebook Status List - Awesome Idea